تازہ ترین

سعودی وزیر خارجہ سے یوکرینی نمائندہ خصوصی کی ملاقات

اسلام آباد( سن نیوز)سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے یوکرینی صدر کے نمائندہ خصوصی بیکتم روستم سے ملاقات کی ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ریاض میں ہونے والی ملاقات میں یوکرین کے بحران پر تبادلہ خیال کیا گیا۔فیصل بن فرحان اور بیکتم روستم کی بات چیت میں یوکرین کشیدگی کم کرنے، شہریوں کے تحفظ اور مذاکرات کے ذریعے سیاسی حل تلاش کرنےپر زور دیا گیا۔دوران گفتگو بحران کے سیاسی طریقے سے حل کرنے کے لیے بین الاقوامی کوششوں کے لیے سعودی عرب کی حمایت پر زور دیا گیا۔