اسلام آباد( سن نیوز)بھارت نے امدادی ڈھائی ہزار ٹن گندم سے لدے 50 ٹرک افغانستان کے لیے روانہ کردیئے ہیں، گندم سے لدے ٹرک براستہ پاکستان افغانستان پہنچیں گے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارت افغانستان کو 5 ہزار ٹن گندم عطیہ کرے گا۔افغانستان کو بھیجی جانے والی ڈھائی ہزار ٹن گندم کی کھیپ گزشتہ روز امرتسر سے روانہ کی گئی تھی۔پاکستان نے افغانستان کیلئے بھارتی امدادی کھیپ گزرنے کی اجازت د ی ہے۔
بھارت سے ڈھائی ہزار ٹن گندم افغانستان روانہ
