تازہ ترین

بائیڈن،پیوٹن ملاقات کا ٹھوس منصوبہ نہیں، ترجمان کریملن

اسلام آباد( سن نیوز)روس کا کہنا ہے یوکرین کے معاملے پر بائیڈن،پیوٹن ملاقات سے متعلق کچھ کہنا قبل از وقت ہے۔خبر ایجنسی کے مطابق ترجمان کریملن نے صحافیوں سے گفتگو میں کہا ہے کہ پیوٹن بائیڈن ملاقات کے لیے ابھی تک کوئی ٹھوس منصوبہ نہیں ہے۔ترجمان کریملن نے بتایا کہ امریکی اور روسی صدور ضرورت پڑنے پر کسی بھی وقت کال کرنے یا ملاقات کرنے کا فیصلہ کر سکتے ہیں۔کریملن ترجمان نے کہاکہ یوکرین کے معاملے پر سفارتی رابطے فعال ہیں، اس ہفتے روسی اور امریکی وزرائے خارجہ کے درمیان ملاقات ممکن ہے۔ترجمان کریملن کا کہنا تھا کہ پیوٹن، میکرون نے وزارت خارجہ، سیاسی مشیروں کے ذریعے بات چیت جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔روس میں ممکنہ دہشت گرد حملوں کے بارے میں امریکی سفارت خانے کی وارننگ انتہائی غیر معمولی ہے، ڈان باس میں صورتحال انتہائی کشیدہ اور تشویشناک ہے۔