تازہ ترین

ویڈیو: یوکرین کے صحافی کا ٹی وی پروگرام میں روسی سیاست دان پر حملہ

اسلام آباد( سن نیوز)یوکرین میں لائیو شو کے دوران صحافی اور سیاست دان لڑ پڑے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ویڈیو: یوکرین کے صحافی کا ٹی وی پروگرام میں روسی سیاست دان پر حملہ
سیاسی ٹاک شو کے دوران ایک یوکرینی صحافی اور سیاست دان میں کسی بات پر تلخ کلامی ہوئی، دونوں نے لائیو شو کے دوران ایک دوسرے پر لاتوں اور گھونسوں کا آزادانہ استعمال کیا اور لڑتے لڑتے زمین پر گڑ پڑے۔ویڈیو میں صحافی کو اپنی کرسی سے کھڑے ہوکر روس کے حامی رکن پارلیمنٹ کو مکا مارتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔لڑائی کی ابتدا اس وقت ہوئی جب سیاست دان نے روسی صدر ولا دیمیر پوتن سے متعلق ایک سوال کا جواب دینے سے انکار کیا۔