تازہ ترین

کرناٹک، خاتون ٹیچر نے حجاب پہننے کی پابندی پر استعفیٰ دے دیا

اسلام آباد( سن نیوز)بھارتی ریاست کرناٹک میں خاتون ٹیچر نے حجاب پہننے کی پابندی پر استعفیٰ دے دیا۔خاتون ٹیچر نےحجاب پہننے پر پابندی پر استعفیٰ دیا اور کہا کہ حجاب اتارنے سے عزت نفس کو ٹھیس پہنچی ہے۔یاد رہے کہ اترپردیش کے شہر علی گڑھ کے دھرم سماج ڈگری کالج میں بھی حجاب پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔کالج انتظامیہ نےڈریس کوڈنافذ کرتے ہوئےحجاب پر پابندی کا نوٹس چسپاں کردیا ہے۔