تازہ ترین

عالمی ادارہ صحت کے سربراہ سے افغان وزیر صحت کی ملاقات

اسلام آباد( سن نیوز)عالمی ادارہ صحت کے سربراہ ٹیڈروس ایڈہنوم گیبریسس اور افغان وزیر صحت قلندر عباد کے درمیان سوئٹزرلینڈ میں ملاقات ہوئی ہے۔سربراہ ڈبلیو ایچ او کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز ہونے والی ملاقات میں افغانستان میں صحت اور انسانی بحران کی سنگین صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا۔عالمی ادارہ صحت کے سربراہ نے مزید کہا کہ افغانستان میں صحت کی صورتحال اب بھی سنگین ہے اور شدید انسانی بحران زندگیوں کو خطرے میں ڈال رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ افغان لڑکیوں کی تعلیم پر تمام سطح پر ہونے والی پیشرفت پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ عالمی ادارہ صحت کے سربراہ نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ افغان عوام کی حمایت کیلئے بات چیت جاری رکھیں۔یاد رہے کہ افغان طالبان حکومت کا وفد ان دنوں سوئٹزرلینڈ کے دورے پر ہے، جہاں وہ سوئس، یورپی اور ریڈ کراس حکام سے بھی ملاقاتیں کرے گا۔