تازہ ترین

لیبیا کے وزیراعظم قاتلانہ حملے میں بچ گئے

تریپولی( سن نیوز): لیبیا کے وزیراعظم عبدالحامد قاتلانہ حملے میں محفوظ رہے۔غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق لیبیا کے وزیراعظم عبدالحامد کی گاڑی پرفائرنگ کی گئی تاہم وہ محفوظ رہے۔ حملہ آورفرارہونے میں کامیاب ہوگئے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ لیبیا کے وزیراعظم پراس وقت قاتلانہ حملہ کیا گیا جب وہ گھرواپس جارہے تھے۔لیبیا میں اپوزیشن نے حکومت کونااہل قراردیتے ہوئے آج پارلیمنٹ میں وزیراعظم عبدالحامد کیخلاف ووٹنگ کرانے کا اعلان کیا ہے۔ وزیراعظم عبدالحامد کا کہنا ہے کہ وہ متبادل وزیراعظم کے انتخاب کے لئے کرائی جانے والی ووٹنگ کو مسترد کرتے ہیں۔