تازہ ترین

شمالی کوریا چرائی گئی کرپٹوکرنسی سے میزائل پروگرام چلا رہا ہے، اقوام متحدہ

نیویارک( سن نیوز) اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا سائبرحملے میں چرائی گئی کرپٹوکرنسی سے اپنے جوہری میزائل اورپروگرام کی فنڈنگ کررہا ہے۔اقوام متحدہ کی پابندیاں عائد کرنے والی کمیٹی کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ شمالی کوریا نے 2020 سے 2021 تک سائبرحملوں کے ذریعے 5کروڑ ڈالرکی کرپٹوکرنسی چوری کی اوراس رقم سے اپنے جوہری اورمیزائل پروگرام کوآگے بڑھا رہا ہے۔رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ شمالی کوریا نے سائبرحملے شمالی کوریا ،یورپ اورایشیا کی کرپٹو ایکسچنجوں پرکئے تھے۔ شمالی کوریا نے سائبر ذرائع اورسائنسی تحقیق سمیت بیرون ملک جوہری اورمیزائل پروگراموں کے لیے مواد، ٹیکنالوجی اور معلومات کی تلاش جاری رکھی ہوئی ہے۔