تازہ ترین

آسٹریلیا: اسکولوں میں طلبہ کے ہفتے میں 2 کورونا ٹیسٹ کرانے کا اعلان

اسلام آباد( سن نیوز)دنیا کورونا وائرس کی پانچویں لہر کے نرغے میں آ چکی ہے، اس صورتِ حال میں آسٹریلیا کی 2 ریاستوں نے اسکولوں میں طلبہ کے ہفتے میں کورونا وائرس کے 2 ٹیسٹ کرانے کا اعلان کر دیا۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق آسٹریلیا کی ریاستوں نیو ساؤتھ ویلز اور وکٹوریا میں اگلے ہفتے اسکول کلاسز میں کورونا وائرس کی ٹیسٹنگ ہو گی۔آسٹریلیا میں کورونا وائرس سے مزید 58 اموات رپورٹ ہوئی ہیں، جن میں نیو ساؤتھ ویلز میں 34، وکٹوریا میں 14 اور کوئنز لینڈ میں 10 اموات شامل ہیں۔کراچی: ضلع وسطی کے کچھ علاقوں میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذطبی ماہرین کے مطابق نیو ساؤتھ ویلز اور وکٹوریا میں کورونا وائرس کے ویرینٹ اومی کرون کی وباؤ عروج پر ہے۔کورونا وائرس کے نیو ساؤتھ ویلز میں 20 ہزار 324 کیسز جبکہ وکٹوریا میں 13 ہزار کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔آسٹریلیا میں موسمِ گرما کی چھٹیوں کے بعد اگلے ہفتے سے اسکولوں میں کلاسز شروع ہونی ہیں۔