تازہ ترین

کالعدم تنظیم کا مبینہ کمانڈر افغانستان میں ہلاک

اسلام آباد( سن نیوز)کالعدم تنظیم کا مبینہ کمانڈر رزاق مندلی افغانستان میں ہلاک ہوگیا۔ذرائع کابتانا ہے کہ کالعدم تنظیم کا کمانڈر رزاق مندلی لین دین کے تنازع پرافغانستان میں مارا گیا، مبینہ دہشتگرد نوشکی کے علاقے احمدوال کا رہائشی تھا۔ذرائع کے مطابق کالعدم تنظیم کامبینہ کمانڈر کافی عرصے سےافغانستان میں مقیم تھا، مبینہ دہشتگرد کالعدم تنظیم کےلیے فنڈز جمع کرتا تھا۔مبینہ دہشتگرد افغانستان سےاسلحہ اور گولہ بارود بھی پاکستان لاتا تھا، ہلاک دہشت گرد رزاق مختلف دہشتگردی کی وارداتوں میں ملوث رہا۔