تازہ ترین

یورپین پارلیمنٹ کے صدر ڈیوڈ ساسولی انتقال کرگئے

اسلام آباد ( سن نیوز) یورپین پارلیمنٹ کے صدر ڈیوڈ ساسولی انتقال کر گئے ہیں، ان کی عمر 65 سال تھی۔ڈیوڈ ساسولی کا انتقال ان کے ملک اٹلی میں آج علی الصبح 1 بج کر 15 منٹ پر ہوا۔ذرائع کے مطابق اِنہیں صحت کی خرابی کے باعث اسپتال میں داخل کروایا گیا تھا، ان کے انتقال پر تمام یورپین قیادت سمیت دنیا بھر سے سیاسی قیادت نے اظہار تعزیت کیا ہے۔ذرائع کے مطابق وہ 26 دسمبر سے اسپتال میں داخل تھے، ڈیوڈ ساسولی کا تعلق اٹلی کی سوشل ڈیموکریٹک پارٹی سے تھا۔صحافی کے طور اپنی زندگی کا آغاز کرنے والے ڈیوڈ ساسولی 2009ء میں یورپین پارلیمنٹ کے رکن منتخب ہوئے تھے 2019ء میں اُنہیں یورپین پارلیمنٹ کا صدر منتخب کر لیا گیا تھا۔