اسلام آباد ( سن نیوز)امریکی پارلیمنٹ کی عمارت کیپیٹل ہل پر حملے کو ایک سال مکمل ہوگیا۔سابق صدر ٹرمپ کےدور میں ہونے والےکیپیٹل ہل حملے کو یاد کرتے ہوئے امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا کہ حملہ کرنے اور واقعے کو ہوا دینے والو ں نے امریکا اور اس کی جمہوریت کے گلے میں خنجر گھونپا۔کیپیٹل ہل میں گاڑی چڑھانے کے واقعے میں پولیس اہلکار ہلاک، حملہ آور بھی مارا گیاجوبائیڈن نے سابق صدر ٹرمپ پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ سابق امریکی صدر نے 2020 کے انتخابات کے بارے میں جھوٹ کا جال بنایا اور پھیلایا ہے، ٹرمپ کی انا ان کی نظر میں امریکی جمہوریت اور آئین سے زیادہ اہمیت رکھتی ہے۔اس موقع پر کیپیٹل ہل حملےمیں مرنے والوں کی یاد میں ایوان نمائندگان میں ایک منٹ کی خاموشی بھی اختیار کی گئی۔واضح رہے کہ سابق امریکی صدر ٹرمپ کے صدارت کے آخری ایام میں ان کے حامیوں نے امریکی پارلیمنٹ کی عمارت پر حملہ کیا تھا جس کی انہوں نے حمایت کی تھی جب کہ اس واقعے کے بعد ٹرمپ کو مواخذے کی تحریک کا بھی سامنا تھا جو کامیاب نہ ہوسکی۔کیپیٹل ہل حملے کی حمایت کرنے پر ٹرمپ کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس بھی بلاک کردیے گئے۔
کیپیٹل ہل حملے کو ایک سال مکمل، جوبائیڈن کی ٹرمپ پر شدید تنقید
