تازہ ترین

سرینگر میں مزید 3 کشمیری نوجوانوں شہید

اسلام آباد( سن نیوز)مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشتگردی جاری ہے، سرینگر میں آج مزید 3 کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا گیا ہے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق قابض بھارتی فوج نے کشمیری نوجوانوں کو سرینگر کے علاقے پانتھ چوک میں محاصرے اور تلاشی کی آڑ میں شہید کیا۔واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیرمیں 48گھنٹوں میں شہید کشمیریوں کی تعداد 9ہوگئی ہے۔