اسلام آباد( سن نیوز)اردن کی پارلیمنٹ اجلاس کے دوران اکھاڑے میں تبدیل ہوگئی جہاں ارکان نے ایک دوسرے پر لاتوں اور گھونسوں کی برسات کردی۔غیرملکی میڈیا کے مطابق اردن کی پارلیمنٹ میں حکومت کی جانب سے ترمیمی بل قانونی کمیٹی کے سربراہ نے پیش کیا جس پر جھگڑا شروع ہوگیا اور اراکین نے ایک دوسرے پر لاتوں اور گھونسوں کی برسات کی۔بھارتی پارلیمنٹ میں رکن اسمبلی کے جنسی زیادتی کو ’’انجوائے‘‘ کرنے کے بیان پر ہنگامہجھگڑے کے دوران پارلیمنٹ میں حکومتی اور اپوزیشن ارکان نے ایک دوسرے پر گھونسوں اور لاتوں کا استعمال کیا، جس کے بعد اسپیکر نے پارلیمنٹ کا اجلاس غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی کردیا۔
اردن کی پارلیمنٹ اکھاڑے میں تبدیل
