تازہ ترین

بھارت میں ’خونی گنے کے جوس‘ کی فروخت

اسلام آباد( سن نیوز)بھارتی ریاست اتر پردیش کے شہر غازی آباد کے شہری آج کل الجھن کا شکار ہیں، غازی آباد میں ’خونی گنے کا جوس‘ بیچنے والا ایک شخص بے حد مقبول ہورہا ہے۔بھارت میں ’خونی گنے کے جوس‘ کی فروختغازی آباد کا نوجوان خون جیسا سرخ مشروب خون جمع کرنے والی تھیلی میں ڈال کر فروخت کر رہا ہے۔دراصل یہ دکاندار گنے کے جوس میں پودینے اور چقندر کا جوس ملاتا ہے جس کی وجہ سے یہ سرخ رنگ کا مشروب بن جاتا ہے۔