تازہ ترین

بدنام زمانہ بھارتی ایجنسی نے انسانی حقوق کے علمبردار خرم پرویز کو گرفتار کرلیا

اسلام آباد( سن نیوز)بھارت کی بدنام زمانہ نیشنل انٹیلی جنس ایجنسی نے سری نگر سے انسانی حقوق کے علمبردار خرم پرویز کو گرفتار کرلیا۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق این آئی اے نے بھارتی فوج اور پولیس اہلکاروں کے ہمراہ خرم پرویز کی رہائش گاہ اور دفتر پر چھاپے مارے اور تلاشی لی۔ کے ایم ایس کے مطابق خرم پرویز سے پہلے این آئی اے کے دفتر میں پوچھ گچھ کی گئی اور بعدازاں انہیں باضابطہ طورپر گرفتار کرلیاگیا۔این آئی اے نے گرفتاری کے دوران خرم پرویز سے موبائل فون ، لیپ ٹاپ اور کچھ کتابیں بھی ضبط کرلی ہیں۔