تازہ ترین

امریکا میں مذہبی آزادی پر عالمی سربراہ اجلاس، پاکستانی وفد کی بھی شرکت

واشنگٹن – امریکا کے دارالحکومت واشنگٹن میں مذہبی آزادی پر عالمی سربراہوں کے اجلاس میں پاکستان سمیت دنیا بھر سے مندوبین نے شرکت کی۔

تفصیلات کے مطابق اجلاس میں پاکستانی وفد کی قیادت انیلا علی نے کی۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ مذہبی آزادی یقینی بنانے کے لیے موثر اقدامات اور قانون سازی کی ضرورت ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سربراہ اجلاس میں مذہبی آزادی سے متعلق درپیش چیلنجز پر گفتگو کی گئی۔ اجلاس میں سابق امریکی نائب صدر مائیک پینس، امریکی کمیشن برائے مذہبی آزادی کے کمشنر نے بھی خطاب کیا۔