تازہ ترین

بنگلادیش؛ مسافر بردار ٹرین میں آتشزدگی سے 4 افراد ہلاک

ڈھاکا – بنگلادیش کے دارالحکومت میں مسافر بردار ٹرین کی ایک بوگی میں لگنے والی آگ میں بری طرح جھلس کر 4 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق بنگلادیشن کے شمالی ضلع نیتروکونا سے دارالحکومت ڈھاکا جانے والی مسافر بردار ٹرین میں اچانک آگ بھڑک اُٹھی جس میں ماں اور 4 سالہ بیٹا سمیت 4 افراد ہلاک ہوگئے۔

آگ سے 5 سے زائد مسافر زخمی بھی ہوئے جب کہ دھواں بھرنے کے باعث 4 کی حالت نازک ہوگئی جنھیں قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔

تاحال آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی لیکن مہنگائی اور بیروزگاری کیخلاف اپوزیشن جماعت ملک گیر احتجاج جاری ہے اور اس دوران جلاؤ گھیراؤ کے واقعات بھی ہوئے اور املاک کو نذر آتش بھی کیا گیا۔

ڈھاکا ریلوے پولیس کے سربراہ انور حسین نے آتشزدگی کا الزام اپوزیشن جماعت پر عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک ہفتے میں ٹرین پر یہ دوسرا مشتبہ حملہ ہے جس میں ممکنہ طور پر بنگلادیش نیشلسٹ پارٹی کے کارکن ملوث ہیں۔

یاد رہے کہ حسینہ واجد کے ایک دہائی سے زائد عرصے کے دور حکمرانی میں اپوزیشن لیڈر خالدہ ضیا سمیت تمام ہی سرکردہ رہنما جیل میں قید ہیں۔