تازہ ترین

غزہ پر اسرائیلی بمباری ،پاسدارانِ انقلاب نے بڑا اعلان کردیا

تہران – پاسدارانِ انقلاب نے کہا ہے کہ غزہ پر اسرائیلی بمباری جاری رہی تو ہم براہِ راست حیفا کی طرف میزائل داغیں گے۔

پاسداران انقلاب کے ڈپٹی کمانڈر، میجر جنرل علی فدوی نے کہا ہے کہ “اگر اسرائیل نے غزہ پر حملہ جاری رکھا تو مزاحمت کے محور اس کا جواب د یں گے۔

پیر کے روز ایک بیا ن میں کہا گیا کہ “خطے میں مزاحمت کا محور اسرائیل کے خلاف اپنے طور پر منصوبہ بندی کرنے اور آگے بڑھنے کی صلاحیت رکھتا ہے،اگر ضرورت پڑی تو ہم براہ راست حیفا کی طرف میزائل داغیں گے۔

ادھر ایرانی وزیر خارجہ نے بھی گزشتہ روز یہ بیان دیا تھا کہ “اگر امریکہ اور اسرائیل نے غزہ میں نسل کشی بند نہیں کی تو تمام امکانات پیدا ہو سکتے ہیں”، کسی بھی غلط حساب کتاب کے سنگین نتائج ہو سکتے ہیں۔

یہ دھمکیاں ایسے وقت میں بھی سامنے آئیں جب امریکہ نے مشرق وسطیٰ میں مزید فوجی کمک اور فضائی دفاعی نظام بھیجے کا اعلان کیا ہے۔