تازہ ترین

فیس بک نے کمپنی کا نام تبدیل کرنے کا اعلان کردیا

اسلام آباد( سن نیوز) دنیا بھر میں مشہور سوشل میڈیا سائٹ ’فیس بک‘ نے کمپنی کا نام تبدیل کرنے کا اعلان کردیا ہے۔فیس بک کی بنیادی کمپنی کا نام میٹا سے تبدیل کیا جارہا ہے۔ جس کا اعلان فیس بک کے چیف مارک زکربرگ نے سالانہ ڈیولپرز کانفرنس میں کیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق فیس بک کی ملکیت دیگر ایپلی کیشنز ( انسٹاگرام اور واٹس ایپ) کے نام نہیں بدلے جارہے بلکہ ان کی پیرنٹ کمپنی کا نام ’META‘ رکھ دیا گیا ہے۔