تازہ ترین

جو بائیڈن کی فلسطینی صدر محمود عباس سے ملاقات

اسلام آباد (سن نیوز)امریکی صدر جو بائیڈن نے مقبوضہ مغربی کنارے میں فلسطینی صدر محمود عباس سے ملاقات کی۔امریکی صدر جو بائیڈن اور فلسطینی صدر نے ملاقات کے بعد مشترکا پریس کانفرنس کی۔
امریکی صدر نے کہا کہ دو ریاستی حل کے ہدف کے امریکی عزم میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے، اس موقع پر انہوں نے اعلان کیا کہ دونوں فریقین (فلسطین اور اسرائیل) کو ایک ساتھ لانے کی کوششوں سے دستبردار نہیں ہوں گے۔بائیڈن نے شیریں ابو عاقلہ کے اہلخانہ کی ملاقات کی درخواست مسترد کردیس موقع پر فلسطینی صدر محمود عباس کا کہنا تھا کہ مشرقی مقبوضہ بیت المقدس میں امریکی قونصل خانہ دوبارہ کھولنے، پی ایل او کو دہشت گردوں کی فہرست سے ہٹانے اور واشنگٹن میں فلسطینی دفتر کو دوبارہ کھولنے کے لیے امریکی اقدامات کے منتظر ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ صحافی شیرین ابو عاقلہ کے قاتلوں کو پکڑنے کے لیے امریکی حمایت چاہتے ہیں۔ فلسطینی صدر محمود عباس نے کہا کہ دو ریاستی حل کا موجودہ موقع زیادہ دیر تک باقی نہیں رہ سکتا۔امریکی صدر جو بائیڈن کا کہنا تھا کہ صحافی شیریں ابو عاقلہ کے قتل کے مکمل احتساب پر اصرار جاری رکھیں گے، اب فلسطینی اداروں کو مضبوط کرنے کا وقت ہے۔