تازہ ترین

دو ریاستی حل اسرائیل فلسطین تنازع کا بہترین حل ہے، امریکی صدر

اسلام آباد (سن نیوز)امریکی صدر جو بائیڈن کا کہنا ہے کہ دو ریاستی حل اسرائیل فلسطین تنازع کا بہترین حل ہے، اسرائیل اور فلسطین کے درمیان پائیدار امن کے لیے کام جاری رکھیں گے۔
مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی وزیراعظم یائیر لاپڈ کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے صدر بائیڈن کا کہنا تھا کہ ایران کو جوہری ہتھیاروں کے حصول سے روکنے کا بہترین راستہ سفارت کاری ہے، تاہم جوہری مذاکرات پر ایران کے رد عمل کا ہمیشہ کے لیے انتظار نہیں کریں گے۔انہوں نے کہا کہ اسرائیل کا خطے میں انضمام اہم مقصد ہے، ہمارا سعودی عرب کا دورہ مشرق وسطیٰ میں اپنا اثر و رسوخ دوبارہ ظاہر کرنے کا ایک موقع ہے۔اس موقع پر اسرائیلی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ایران کو روکنے کا واحد راستہ یہ ہے کہ اسے معلوم ہو کہ آزاد دنیا طاقت کا استعمال کرے گی۔اسرائیل نے عرب ممالک سے امن کے لیے ہاتھ بڑھایا ہوا ہے، ایران کا سامنا کرتے ہوئے علاقائی سلامتی کے لیے ہر ایک کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں۔