تازہ ترین

افغان عوام کی مدد کیلئے 5 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کی امداد کا اعادہ

اسلام آباد (سن نیوز)قطر کے دارالحکومت دوحا میں امریکا اور طالبان وفد نے افغانستان میں زلزلے کے بعد امداد اور غیر ملکی ذخائر جیسے معاملات پر بات چیت کی ۔امریکی محکمہ خارجہ نےجاری بیان میں کہا ہے کہ امریکا اور طالبان وفد کے درمیان قطر کے دارالحکومت دوحا میں 29 اور30جون کو مذاکرات ہوئے، جس میں زلزلے سے ہونے والی تباہی کے بعد افغان عوام کی مدد کے لیے 5 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کی امداد کا اعادہ کیا گیا۔محکمہ خارجہ کے مطابق امریکی وفد میں محکمہ خارجہ، خزانہ، یو ایس ایڈ کے نمائندے بھی شامل تھے۔دو طرفہ ملاقات میں افغانوں کے حقوق پر پابندیوں میں توسیع، زلزلے، معاشی استحکام، دہشت گردی، انسداد منشیات سمیت دیگر مسائل پر گہری تشویش کا اظہار کیا گیا ، طالبان نےافغان سرزمین کسی بھی ملک کیخلاف استعمال نہ ہونے کے عزم کا اعادہ کیا۔فریقین نے افغان عوام کی مدد کے لیے افغانستان کے مرکزی بینک کے ساڑھے 3 ارب ڈالر کے ذخائر کو محفوظ کرنے کے لیے امریکی اقدامات پر تفصیل سے بات چیت کی۔ا فغانستان کے لیے خصوصی نمائندے تھامس ویسٹ کی قیاد ت میں امریکی وفد نے انسانی امداد کی فراہمی میں طالبان کی بڑھتی ہوئی مداخلت اور سروسز کی فراہمی میں شفافیت کے حوالے سے خدشا ت اورافغان خواتین کی تعلیم، کام کرنے، آزادانہ طور پر نقل و حرکت اور اظہار رائے کےحق کی حمایت کا اظہار بھی کیا۔