تازہ ترین

بلغاریہ کو سفارتی تعلقات توڑنے کی روسی دھمکی بلاجواز ہے، یورپی یونین

اسلام آباد (سن نیوز)یورپی یونین نے روس کی جانب سے بلغاریہ کے ساتھ سفارتی تعلقات منقطع کرنے کی دھمکی پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔روس نے بلغاریہ کو یہ دھمکی اس کی جانب سے 70 روسی سفارت کاروں کو اپنا ملک چھوڑنے کے حکم کے جواب میں دی ہے۔اس حوالے سے یورپی ایکسٹرنل ایکشن سروس کی جانب سے جاری کردہ ایک اعلامیے میں ترجمان نے کہا کہ یورپی یونین روس کی جانب سے بلغاریہ کو سفارتی تعلقات کے خاتمے کی دھمکی پر افسوس کا اظہار کرتا ہے۔یورپی یونین کے مطابق بلغاریہ نے ان سفارت کاروں کو ویانا کنونشن کی خلاف ورزی پر اپنا ملک چھوڑنےکا کہا ہے۔ترجمان نے کہا کہ یورپی یونین ان حالات میں بلغاریہ کے ساتھ مکمل حمایت اور یکجہتی کے ساتھ کھڑی ہے۔ترجمان نے خبردار کیا کہ روس کا یہ جوابی اقدام اسے بین الاقوامی سطح پر مزید تنہا کرنے کا کام کرے گا۔