تازہ ترین

چیک ریپبلک نے یورپین یونین کے صدر ملک کے طور پر ذمہ داریاں سنبھال لیں

اسلام آباد (سن نیوز)چیک ریپبلک نے آج یکم جولائی سے آئندہ 6 ماہ کے لیے یورپین یونین کے صدر ملک کے طور پر ذمہ داریاں سنبھال لیں ہیں، اس نے یہ ذمہ داری فرانس سے حاصل کی جس نے اس سال کے پہلے 6 ماہ کے عرصے میں اپنے حصے کا کام نبھایا۔یورپین یونین کی روایت کے مطابق اس کے مستقل فنکشنل اداروں یورپین کونسل اور یورپین کمیشن کے علاوہ اس کا ہر ملک 6 ماہ کے لیے اس کی صدارت سنبھالتا ہے، جہاں وہ روٹین کی چیزوں سے آگاہی کے علاوہ یورپین یونین کی ترقی کے لیے اپنے منصوبے اور تخیلات بھی پیش کرتا ہے۔اس حوالے سے گزشتہ روز یورپین کونسل کے صدر چارلس مشل نے چیک وزیراعظم پیٹر فیالا کے ہمراہ پراگ میں ایک پریس کانفرنس بھی کی۔چیک ریپبلک نے یورپین یونین کے صدر ملک کے طور پر ذمہ داریاں سنبھال لیںچیک وزیراعظم نے اس موقع پر یوکرین میں جنگ، توانائی کے بحران اور اس کے نتیجے میں معیشت کی بحالی کو اپنے دور صدارت کے لیے اہم چیلنجز قرار دیا جبکہ یورپین کونسل کے صدر چارلس مشل نے کہا کہ ’ہر 6 ماہ کے بعد صدارت کی تبدیلی ہماری ترجیحات کو آگے لے جانے کی طاقت رکھتی ہیں‘۔یاد رہے کہ یورپین یونین کا موجودہ صدر ملک چیک ریپبلک، یورپین یونین کا 2004 میں ممبر بنا تھا۔چیک ریپبلک نے یورپین یونین کے صدر ملک کے طور پر ذمہ داریاں سنبھال لیںاس لینڈ لاک ملک کی آبادی ساڑھے 11 ملین کے قریب ہے، اپنی شمولیت کے بعد سے یہ دوسرا موقع ہے جب اس نے یورپین یونین کی صدارت سنبھالی ہے۔