تازہ ترین

امریکی سینیٹ میں گن سیفٹی بل منظور

اسلام آباد (سن نیوز)امریکی سینیٹ نے گن سیفٹی بل منظور کرلیا،بل کی حمایت میں 65 اور مخالفت میں 33 ووٹ پڑے۔ری پبلکن کے 15 ارکان نے بھی گن سیفٹی بل کی حمایت میں ووٹ دیا۔
واضح رہے کہ امریکی سپریم کورٹ کی جانب سے گزشتہ روز گن سیفٹی قانون کو مسترد کیا گیا تھا۔آئین اسلحہ عوام میں لے جانے کے حق کی ضمانت دیتا ہے، امریکی سپریم کورٹامریکی سپریم کورٹ نے اسلحہ ساتھ لے کر عوام میں جانے کے حق میں فیصلہ سنایا تھا، سپریم کورٹ نے قرار دیا تھا کہ عوام میں اسلحہ اپنے ساتھ لے کر جانا امریکیوں کا بنیادی حق ہے، امریکی آئین اسلحہ رکھنے اور عوام میں لے جانے کے حق کی ضمانت دیتا ہے۔امریکا میں گزشتہ ماہ فائرنگ کے 2 بڑے واقعات ہوئے تھے، فائرنگ کے بڑھتے واقعات پراسلحہ رکھنے کے اختیارات کو محدود کرنے کا مطالبہ کیا جارہا تھا ۔صدر جو بائیڈن نے سپریم کورٹ کے فیصلے پر رد عمل دیتے ہوئے کہا تھا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے پر سخت مایوس ہوں، فیصلہ عام فہم اور آئین دونوں سے متصادم ہے ۔