تازہ ترین

اقوام متحدہ نے لڑکیوں کے تعلیمی ادارے بند کرنے پر طالبان وزرا پر سفری پابندی لگادی

اسلام آباد (سن نیوز)اقوام متحدہ نے طالبان کے وزیر برائے اعلیٰ تعلیم عبدالباقی حقانی اور نائب وزیر تعلیم سید احمد شادخیل کا سفری استثنیٰ ختم کر کے بیرون ملک سفر پر پابندی عائد کر دی۔غیرملکی خبر ایجنسی سے گفتگو میں اقوام متحدہ کے سفارتکاروں کا کہنا تھا کہ یہ سفری پابندیاں افغان خواتین پر سخت پابندیاں عائد کرنے کی وجہ سے لگائی گئی ہیں۔15 طالبان عہدیداروں کے مذاکرات کے لیے بیرون ملک جانے کے سفری استثنیٰ کی مدت کل ختم ہوئی ہے، اقوام متحدہ نے باقی 13 طالبان عہدیداروں کے لیے سفری استثنیٰ میں کم از کم 2 ماہ کی توسیع کر دی ہے۔ افغان نائب وزیر برائے اعلیٰ تعلیم لطف اللّٰہ خیرخواہ نے اقوام متحدہ کے فیصلے پر تنقید کرتے ہوئے اسے غیرمنصفانہ قرار دیا اور کہا کہ ایسے فیصلے صورتحال کو مزید خراب کردیں گے۔یاد رہے کہ طالبان نے مارچ میں لڑکیوں کے سیکنڈری اسکول بند کروا دیے تھے جو اب تک نہیں کھولے گئے ہیں۔