تازہ ترین

مقبوضہ کشمیر: بھارتی فورسز کی بربریت جاری، مزید 3 کشمیریوں کو شہید کردیا

اسلام آباد( سن نیوز)مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی جانب سے ریاستی دہشتگردی کا سلسلہ جاری ہے جس کے نتیجے میں مزید تین کشمیری شہید ہوگئے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق قابض بھارتی فورسز نے مقبوضہ کشمیر کے ضلع شوپیاں میں سرچ آپریشن کی آڑ میں 3 کشمیریو ں کو شہید کیا۔کے ایم ایس کا بتانا ہے کہ بھارتی فوج نے ضلع شوپیاں کے علاقے تلران میں ایک،اسلام آباد میں ایک جب کہ باندی پورا میں ایک نوجوان کو شہید کیا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز مقبوضہ کشمیر کے ضلع پونچھ میں سرچ آپریشن کے دوران ایک حملے میں افسر سمیت 5 بھارتی فوجی ہلاک ہوئے تھے۔کشمیر میڈیا سروس (کے ایم ایس) کے مطابق قابض بھارتی فوج پر حملہ اُس وقت ہوا جب اہلکار ضلع پونچھ کے علاقے سرن کوٹ میں محاصرے اور گھر گھر تلاشی میں مصروف تھے۔