تازہ ترین

ویلزمیں خطرناک گلہری کے وار،18 افراد اسپتال پہنچ گئے

کارڈف( سن نیوز): ویلز کے قصبے فلنٹ شائرمیں ایک گلہری نے دہشت پھیلا دی۔ 18 لوگ گلہری کے دئیے زخموں کےباعث اسپتال جا پہنچے۔عام طورپربے ضرر جانورسمجھی جانے والی گلہری کی دہشت نے ویلز کے قصبے فلنٹ شائر میں لوگوں کوگھروں میں محصورکردیا۔ غیرمعمولی جسامت کی گلہری نے 18 لوگوں کوکاٹ کراسپتال پہنچا دیا۔گلہری نے لوگوں کے گھروں، باغیچوں اورپچھلے حصوں میں گھس کربچوں اورپالتوجانوروں پربھی حملے کئے۔ حکام کوگلہری کے پکڑجانے تک لوگوں کوگھروں میں رہنے کی ہدایت کی۔2 دن کی مسلسل کوششوں کے بعد خطرناک گلہری کو پکڑ کرپنجرے میں قید کیا گیا اورجانوروں کے محکمے کے حوالے کردیا گیا۔

اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں