اسلام آباد( سن نیوز)چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی چیئرپرسن سارہ احمد نے بتایا ہے کہ لاہور کے علاقے گلبرگ میں زیادتی کا شکار ہونے والی 9 سال کی بچی کو تحویل میں لیا گیا ہے۔یہ بات چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی چیئرپرسن سارہ احمد نے جاری کیے گئے اعلامیے میں کہی ہے۔انہوں نے انکشاف کیا کہ بچی کو اس کے سوتیلے نانا نے زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔سارہ احمد نے یہ بھی بتایا ہے کہ زیادتی کا شکار بچی کا میڈیکل چیک اپ کروانے کے بعد ایف آئی آر درج کروائی جائے گی۔
سوتیلے نانا کی زیادتی کا شکار 9 سالہ بچی کو تحویل میں لے لیا: سارہ احمد
