انگلینڈ( سن نیوز)( سن نیوز): 39 سالہ تھومیس سویلو کو لگا کہ جیسے آسمان پر بادلوں میں سے کوئی مخلوق نمودار ہوئی ہے۔ وہ یہ دیکھ کر انتہائی خوفزدہ ہوگئے۔انگلینڈ کا پرکشش سیاحتی مقام لیک ڈسٹرکٹ ہے جو کہ فلک بوس سرسبز پہاڑوں اور صاف و شفاف تالابوں پر مشتمل ہے۔ تھومیس اپنے کچھ دوستوں کے ساتھ یہاں مہم جوئی کرنے کیلئے آئے تھے۔پہاڑ پر چڑھتے وقت وہ ذرا پہلے اپنے دوستوں سے آگے نکل گئے اور جیسے ہی ان کی نظر آسمان پر پڑی ان کو خوف کا ایک جھٹکا لگا۔ انہیں پہلے پہل تو نظر کا دھوکہ محسوس ہوا لیکن پھر ان کی سمجھ میں کچھ کچھ آنے لگا۔ وہ دراصل اپنا ہی عکس آسمانوں میں دیکھ رہے تھے جو کہ قدرت کے شاذ و نادر مظاہروں میں سے ایک ہے۔0اس میں ایک شخص کا عکس پیچھے سے آتی براہ راست سورج کی روشنی کی وجہ سے آسمان پر پڑتا ہے۔ تھومیس کی باری میں قوس و قزح بھی ساتھ ساتھ وجود میں آگیا۔
انگلینڈ کے آسمان پر عجیب و غریب مظاہر قدرت
