اسلام آباد( سن نیوز)دلہن کی لہنگا سنبھالنے میں مدد کرتے ہوئے دولہا کی سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہوگئی ہے۔انٹرنیٹ پر شادی کی تقریب سے ایک خوبصورت ویڈیو وائرل ہورہی ہے، جس میں دولہا کو اپنی دلہن کے لہنگا سنبھالنے میں مدد کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جیسے ہی دلہن اسٹیج کے اوپر چڑھنے لگتی ہے تو اسے اپنے بھاری بھرکم لہنگے کی وجہ سے مشکل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
یہ دیکھ کر دولہا فوراََ ہاتھ بڑھا کر خود دلہن کا لہنگا سنبھالنے میں مددکرتا ہے تاکہ وہ آرام سے اسٹیج کے اوپر آسکے۔
دولہا ہو تو ایسا ہو!
