تازہ ترین

پالتو کتے نے مالک کے گھر سے دہائیوں پرانا بم دریافت کرلیا

فلوریڈا – امریکا میں ایک پالتو کتے نے گھر کے آنگن میں مٹی کھودتے وقت دہائیوں پرانا بم دریافت کیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ ریاست فلوریڈا میں پیش آیا ہے۔ ایک پالتو کتے نے اپنے مالک کے گھر میں کھدائی کرتے ہوئے خطرناک بم برآمد کیا ہے۔

شہر جیکس وِل سے تعلق رکھنے والے میتھیو سمز نے مقامی نیوز کو بتایا کہ اس کا پالتو کتا گھر کے آنگن میں کھیل رہا تھا جب اس نے گیراج کے پاس ایک دھاتی چیز کا پتہ لگایا۔

میتھیو نے کہا کہ میں اس وقت تک پتہ نہیں لگا پایا جب تک میں نے اسے تھوڑا باہر نہیں نکال لیا اور جب میں نے دیکھ لیا یہ کیا ہے تو پھر میں نے اسے آہستگی سے نیچے رکھ دیا۔

سمز نے بتایا کہ یہ ایک فٹ لمبا بم تھا اور اس کا وزن تقریباً 10 پاؤنڈ تھا۔ انہوں نے فوری اس کی اطلاع پولیس اور بم اسکواڈ کو دی جو کہ جائے وقوعہ پر پہنچے اور بم کا جائزہ لیا۔

پولیس نے بتایا کہ ممکنہ طور پر اس کی بوسیدہ حالت کی بنیاد پر بم اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ یہ کئی دہائیوں سے دفن تھا۔ بم اسکواڈ کی جانب سے بم کو منتقل کرنے سے پہلے قریبی گھروں کو خالی کر دیا گیا۔ تاہم اس بم کی تاریخ و حقیقت ابھی تک واضح نہیں ہوسکی ہے۔