تازہ ترین

24 سالہ لڑکی نے مصوری کے دم توڑتے فن کو دوبارہ زندہ کردیا

لندن – برطانیہ سے تعلق رکھنے والی ایک نوجوان آرٹسٹ کتاب کے کنارے پر مصوری کے دم توڑتے فن کو دوبارہ زندہ کردیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق 24 سالہ میسی میٹلڈا ویسے تو طویل عرصے سے پینٹنگ کر رہی ہیں لیکن انہوں نے کتابوں کے صفحات کے کنارے پر مصوری کرنے کا تجربہ کورونا لاک ڈاؤن کے دوران ہی کرنا شروع کیا کیونکہ ان کے پاس کافی فارغ وقت ہوتا تھا۔

حیرت انگیز بات یہ ہے کہ میسی میٹلڈا کا مصوری کے فن میں کوئی استاد نہیں ہے بلکہ وہ ایک خود ساختہ فنکار ہیں۔ انہوں نے 2021 کے آخر میں سوشل میڈیا پر اپنے کام کی ویڈیوز پوسٹ کرنا شروع کیں جس کے فوراً بعد ہی وہ شہرت کی بلندیوں پر پہنچ گئیں۔

ان کی ٹک ٹاک ویڈیوز کو لاکھوں ویوز ملتے ہیں اور دنیا کے نامی گرامی نیوز چینلز کی جانب سے انہیں انٹرویوز کے لیے بلایا جاچکا ہے۔ تب سے انہوں نے بس یہی پیشہ اپنا لیا ہے۔ اس وقت صرف انسٹاگرام پر ان کے 5 لاکھ سے زیادہ مداح ہیں۔