تازہ ترین

پانچ منزلہ لیکن صرف نو فٹ چوڑا انوکھا ہوٹل

جاوا – جنوب مشرقی ایشیائی ملک انڈونیشیا میں ایک دنیا کا سب سے کم چوڑائی والا ہوٹل تعمیر کر لیا گیا۔ ہوٹل کے مالک کا کہنا ہے کہ اس منصوبے کا مقصد صرف ریکارڈ بنانا نہیں بلکہ اس چھوٹے سے علاقے کو بین الاقوامی توجہ کا مرکز بنانا ہے۔

وسطی جاوا کے شہر سالاتیگا سے تعلق رکھنے والے ایری اندرا نے آرکیٹیکٹ کی تربیت حاصل کی اور جکارتہ اور سنگاپور میں بطور پیشہ ور آرکیٹیک کے کام کیا۔ بعد ازاں اپنے شہر واپس چلے آئے۔

شہر واپس آکر انہیں ایک ایسا زمین کا ایسا ٹکڑا ملا جس کو عجیب و غریب سائز کی وجہ سے کوئی بھی لینے کو تیار نہیں تھا۔ انہوں نے یہ زمین لی اور اس پر 9 فِٹ چوڑا پِیٹو رومز نامی یعنی سات کمروں والا پانچ منزلہ ہوٹل تعمیر کر دیا۔ جیونیز زبان میں پِیٹو سات کو کہا جاتا ہے۔

ہوٹل کے کمرے اتنے بڑے ہیں کہ ان میں ایک ڈبل بیٹ اور شاور اور ٹوائلٹ کے ساتھ چھوٹا باتھ روم موجود ہیں۔ مقامی فن اور انٹیریر کی بدولت ہر کمرے کا مشاہدہ بالکل مختلف ہے۔ ایری اندرا کا کہنا تھا کہ وہ چاپتے ہیں کہ لوگ سالاتیگا کا ایک نئے انداز سے تجربہ