تازہ ترین

محکمہ تعلیم کا کارنامہ، خاتون کو 11 ماہ میں 4 بار ڈیلیوری کی چھٹی دیدی

محکمہ تعلیم سندھ میں خاتون کو 11 ماہ میں 4 بار ڈیلیوری کی چھٹی دیدی گئی، ڈائریکٹر ایجوکیشن نے نوٹس لیتے ہوئے خاتون کو معطل کرکے ڈائریکٹر آفس رپورٹ کرنے کا لیٹر جاری کردیا۔

سندھ کے علاقے کنڈیارو کی خاتون ٹیچر کو 11 ماہ میں 4 مرتبہ ڈیلیوری کیلئے چھٹی دینے کے معاملے پر سخت نوٹس لے لیا گیا، ڈائریکٹر ایجوکیشن شہید بینظیر آباد نے خاتون کو معطل کرکے ڈائریکٹر آفس رپورٹ کرنے کا لیٹر جاری کردیا۔

ڈائریکٹر ایجوکیشن شہید بینظیر آباد نے ڈی ای او سے بھی وضاحت طلب کرلی، لیٹر میں پوچھا گیا ہے کہ خاتون ٹیچر کو 4 مرتبہ ڈیلیوری کی چھٹی کیسے دی گئی، آپ نے خاتون کو 4 مرتبہ چھٹی دیکر فرائض میں غفلت کی ہے۔