تازہ ترین

چڑیا گھر میں شہریوں کو شیروں کیساتھ سونے کی اجازت

اسلام آباد (سن نیوز)برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں واقع چڑیا گھر آنے والے شہریوں کو خطرے سے دوچار ایشیائی شیروں کے پاس سونے کا موقع دے رہا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ لینڈ آف دی لائنز نمائش میں واقع ’روم ود اے زو‘ کی بکنگ جمعرات سے شروع ہو گئی ہے۔’روم ود اے زو‘ میں شیروں کے ساتھ سونے کے لیے ایک وزیٹر کے لیے ایک رات کے قیام کی فیس 378 پاؤنڈ ہے جبکہ 2 افراد کے لیے 558 پاؤنڈ کی رقم مقرر کی گئی ہے۔شیروں کے ساتھ سونے کے خواہش مند افراد کو اپنے قیام کے دوران مشروبات، 2 کورس ڈنر، ناشتہ اور چڑیا گھر کے دورے سے لطف اندوز ہونے کا موقع بھی ملے گا۔دوسری جانب لندن چڑیا گھر کی پروڈکٹ ڈیولپمنٹ کی سربراہ ایما ٹیلر نے کہا ہے کہ یہ سفاری کے شائقین کے لیے ایک منفرد تجربہ ہو گا۔