تازہ ترین

دنیا کی مہنگی ترین چائے کی پتی کہاں ملتی ہے؟

اسلام آباد( سن نیوز)آپ کو یہ جان کر حیرانی ہوگی کہ دنیا کی بہترین اور مہنگی ترین چائے چین اور ہانگ کانگ میں فروخت ہوتی ہے۔رپورٹ کے مطابق، اس چائے کی پتّی کی ایک کلو گرام کے حساب سے قیمت 184,000 ڈالر ہے جو کہ پاکستانی تین کروڑ 35 لاکھ روپے کے برابر ہے۔اس نایاب چائے کی پتّی کو فروخت کرنے کے لیے چینی کمپنی گلاس بیلی مشہور ہے جوکہ دنیا کی سب سے مہنگی چائے بھی پیدا کرتی ہے۔اس چائے کی دو اقسام ہیں؛1-روگائی2-راک ٹیتاہم چٹان پر اگنے والی قسم ’راک ٹی‘ کی مزید کچھ اقسام بھی ہیں جن میں ڈا ہونگ پاؤ اور شوئی ژیان مشہور ہیں۔چائے کی ان اقسام میں سب سے مہنگی چائے کا نام ’نائی لین کینگ روگائی‘ ہے جو کہ چین میں پہاڑیوں کے دشوار گزار حصوں پر اگتی ہے۔اس چائے کی صرف 25 گرام پتّی کی 4560 ڈالر بنتی ہے اور اگر ایک کلو خریدی جائے تو اس کی قیمت 184650 ڈالر سے بھی زیادہ ہے۔اس چائے کو صرف مخصوص تجربہ کار افراد ہی بناسکتے ہیں اور اس چائے کا ایک کپ 3500 سے 4000 ڈالرز میں فروخت ہوتا ہے۔چین میں اگنے والی اس قیمتی چائے کی تاریخ بہت پرانی ہے۔برازیل کے امیزون جنگل سے دو کمسن بھائیوں کو چار ہفتے بعد زندہ نکال لیا گیا2002 میں پہلی بار وایو پہاڑیوں کی ایک چائے کی 20 گرام مقدار جو کبھی ایک چینی بادشاہ کے لیے مخصوص کی گئی تھی اسے 28 ہزار ڈالر میں نیلام کیا گیا تھا۔ اسی طرح 2009 میں بھی ایک نایاب سبز چائے کی 100 گرام مقدار کو 31000 ڈالر میں نیلام کیا گیا تھا۔پھر دسمبر 2021 میں ہانگ کانگ کے نیلام گھر سودبے میں ایسے ہی 330 گرام چائے کو 72 ہزار ڈالر میں نیلام کیا گیا تھا۔