اسلام آباد( سن نیوز)فیس بک اور انسٹاگرام کے بارے میں بالکل بھی نہ جاننے والا شخص سوشل میڈیا پر کیسے وائرل ہوگیا؟ماممیکا جو کوئی اداکار نہیں بلکہ دیہاڑی دار مزدور ہیں لیکن وہ راتوں رات سوشل میڈیا پر وائرل ہوئے اور شہرت کی بلندیوں پر پہنچ گئے۔ماممیکا کو شہرت کی چمک اُس وقت لگی جب ایک فوٹو گرافر نے اُن کی پرانی قمیض، لنگی اور ڈیپر سوٹ پہنے دو الگ تصاویر شیئر کیں۔فوٹو گرافر نے یہ دونوں تصاویر صرف شادی کے لیے کرائے پر کپڑے لینے کے کاروبار کی پرموشن کے لیے لیں۔فوٹو شوٹ سے پہلے اور بعد کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں، 60 سالہ ماممیکا جو دیہاڑی پر مزدوری کرتا ہے کو مختلف ایجنسیز سے کام کی پیشکش موصول ہورہی ہے، لیکن اس نے اب تک انہیں قبول نہیں کیا۔ماممیکا کو دبئی کی ایک ایجنسی نے پیشکش کی تو انہوں نے دبئی کے لیے ملک چھوڑنےکی تیاریاں شروع کردی ہیں اور اب وہ پاسپورٹ مل کا انتظار کررہے ہیں۔
فیس بک، انسٹاگرام سے بے خبر شخص سوشل میڈیا پر کیسے وائرل ہوگیا؟
