تازہ ترین

ن لیگ نے علیم خان کو ساتھ دینے کی صورت میں وزارت اعلی کی پیش کش کردی

اسلام آباد( سن نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء علیم خان اور مسلم لیگ ن کی قیادت میں رابطے ہوئے ہیں ۔ذرائع کیمطابق ن لیگ نے ساتھ دینے کی صورت میں وزارت اعلی کی پیش کش کردی۔خبر رساں ایجنسی کے ذرائع کےمطابق علیم خان گروپ اور جہانگیر ترین گروپ کے پاس 60 سے زائد ایم پی ایز ہیں۔ علیم خان عثمان بزدار کے خلاف عدم اعتماد میں غیر معمولی کردار ادا کرسکتے ہیں۔ جہانگیر ترین اور علیم خان دونوں سے نواز شریف رابطے میں ہیں۔ ذرائع کے مطابق شہباز شریف اور علیم خان کی لاہور میں خفیہ ملاقات بھی ہوچکی ہے۔ذرائع ن لیگ کیمطابق ق لیگ کی بجائے علیم خان کو وزارت اعلی دینا اچھا ہوگا۔ پرویز الٰہی کی شرائط سخت اور اعتماد کا فقدان ہے۔