تازہ ترین

جرمن آرکسٹرا نے روس کی حمایت کرنے پر اپنے چیف کنڈکٹر کو برطرف کردیا

اسلام آباد( سن نیوز)جرمن آرکسٹرا نے روس کی حمایت کرنے پر اپنے چیف کنڈکٹر ویلری گرگیو کو فوری طور پر برطرف کردیا ہے۔بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، جنوبی جرمن شہر کے میئر کا کہنا ہے کہ میونخ فلہارمونک آرکسٹرا نےچیف کنڈکٹر ویلری گرگیو کو فوری طور پر برطرف کر دیا ہے کیونکہ اُنہوں نے یوکرین پر روس کے حملوں کی مذمت نہیں کی۔ویلری گرگیو جوکہ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے دوست ہیں اور اُنہوں نے 2016 میں شام میں موجود پالمیرا کے کھنڈرات میں روس کی فتح کا جشن منانے کے لیے ایک آرکسٹرا کا انعقاد بھی کیا تھا، اُنہیں روس کی حمایت کرنے پر پیر کو لا سکالا اور روٹرڈیم فلہارمونک آرکسٹرا نے بھی نظر انداز کر دیا تھا۔ذرائع کے مطابق، میونخ کے میئر نے ایک خط میں ویلری گرگیو سے کہا تھا کہ ’وہ واضح طور پر خود کو جارحیت کی وحشیانہ جنگ سے دور رکھیں جو پیوٹن یوکرین کے خلاف لڑ رہے ہیں، لیکن اُنہوں نے اس خط کا کوئی جواب نہیں دیا‘۔میئرکا کہنا ہے کہ ’اُنہیں توقع تھی کہ گرگیو روسی حکمران کے بارے میں اپنی انتہائی مثبت رائے پر نظر ثانی کریں گےلیکن اُنہوں نےایسا نہیں کیا‘۔