تازہ ترین

گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں سب سے زیادہ سردی کہاں پڑی؟

اسلام آباد( سن نیوز)محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کےدوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم شدید سرد اور خشک رہا۔محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سب سے کم درجہ حرارت لہہ میں منفی 15 ریکارڈ کیا گیا جب کہ کالام میں منفی 13، استور منفی 10، اسکردو منفی 9، گلگت، قلات منفی 7، مالم جبہ منفی 5، دیر، راولا کوٹ، پارا چنار اور بارہ مولا میں منفی 4 ریکارڈ کیا گیا۔اس کے علاوہ گلگت منفی 4 اور مری میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 2 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد میں ایک، پشاور 3، لاہور 5، کراچی14، حیدر آباد 12 اور سکھر میں درجہ حرارت 7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔