اسلام آباد( سن نیوز) 15 دسمبر کو پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں کمی کے بعد ایک بار پھر وزرات خزانہ نے یکم جنوری سے پیٹرول مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا عندیہ دیا ہے۔ اسلام آباد میں وزرات خزانہ کے ترجمان مزمل اسلم نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پہلی تاریخ کو پیٹرول سے متعلق اچھی خبر ملے گی۔ مزمل اسلم نے کہا کہ آئی ایم ایف سے معاہدے کے بعد 15 دسمبر کو 5 روپے فی لیٹر پیٹرول سستا کیا ہے جبکہ پیٹرولیم لیوی بھی کم کر دی گئی ہے۔
یکم جنوری سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کتنی کمی کا امکان ہے؟
