دبئی( سن نیوز)جس میں حارث رؤف اور میکس ویل میچ کے بعد ایک دوسرے کی جرسیاں تبدیل کرتے ہوے دکھائی دے رہے ہیں ، حارث نے اپنی جرسی میکس ویل اور آسٹریلوی کھلاڑی نے اپنی جرسی حارث کو بطور تحفہ دی۔دونوں کرکٹرز کی جرسیاں تبدیل کرنے کی تصویر بگ بیش لیگ کے کرکٹ کلب میلبرن اسٹارز کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شیئر کی گئی ہے۔گلین میکس ویل نے نے جرسیوں کے تبادلے کی تصویر اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ مجھے اس نوجوان پر فخر ہے جیسے یہ آیا ہے، اس نے پاکستان ٹیم اور میلبرن اسٹار کے لیے غیرمعمولی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔آسٹریلوی کرکٹر نے کہا کہ حارث رؤف ایک بہت اچھا انسان اور ساتھی کرکٹر ہے، حارث کو بحیثیت دوست خزانہ سمجھتا ہوں۔گلین میکس ویل نے فاسٹ بولر حارث رؤف کو سپر اسٹار قرار دیا۔
میکسویل نے کس پاکستانی کھلاڑی کو سپر اسٹار قرار دیا؟
