تازہ ترین

ویڈیو: لائیو شو میں فواد عالم کے کس سوال نے حنا الطاف کو چونکا دیا تھا؟

اسلام آباد (سن نیوز)اداکارہ حنا الطاف نے اپنے اور پاکستانی کرکٹر فواد عالم کے درمیان پیش آئے دلچسپ واقعے سے متعلق بتایا ہے۔حنا الطاف کی تابش ہاشمی کے ویب شو کی ایک ویڈیو ان دنوں سوشل میڈیا پر زیرِ گردش ہے جس میں انہوں نے بتایا کہ ’جب میں نے انڈسٹری میں قدم رکھا تو کیرئیرکے آغاز میں کرکٹر فواد عالم کے ساتھ ایک شو کیا تھا‘۔اداکارہ نے بتایا کہ دوران شو اچانک فواد عالم نے آن ایئر ان سے ایک عجیب سا سوال پوچھ لیا تھا جسے سن کر وہ چونک گئی تھیں۔حنا الطاف نے بتایا کہ’ فواد عالم نے مجھ سے پوچھا کہ حنا آپ صرف اسکرین پر اتنی شرمیلی ہیں یا اصل میں بھی اتنا ہی شرماتی ہیں اور یہ سوال سن کر میں چونک گئی کہ بھائی یہ کیسا سوال ہے‘۔