تازہ ترین

اسحاق ڈار کو پاسپورٹ جاری کر دیا گیا، سابق وزیر خزانہ نے تصدیق کر دی

اسلام آباد( نیشنل ٹائمز) حکومت نے اسحاق ڈار کو پاسپورٹ جاری کر دیا جس کی تصدیق سابق وزیر خزانہ نے خود بھی کر دی ۔نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق اسحاق ڈار نے پاسپورٹ جاری ہونے کی خبر کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی حکام نے پاسپورٹ کے اجراء سے متعلق آگاہ کر دیا ہے ، مجھ پر بے بنیاد مقدمات قائم کئے گئے ۔نجی ٹی وی کے مطابق اسحاق ڈار نے مزید کہا کہ پاسپورٹ ملنے کے بعد وطن واپسی کے حوالے سے فیصلہ کروں گا۔خیال رہے کہ چند روز قبل وفاقی وزیرداخلہ رانا ثنااللہ نے کہا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت انتقام میں اندھے ہوگئی تھی اور انہوں نے نوازشریف اوراسحاق ڈار کے پاسپورٹ غلط طور پر روکا ہوا تھا، پاسپورٹ نوازشریف اور اسحاق ڈار کا حق ہے۔ان کا کہنا تھاکہ یہ اپنے انتقام میں اندھے ہوگئے تھے، پاسپورٹ ہر پاکستانی کا حق ہے اس سے انکار نہیں کیا جاسکتا۔