اسلام آباد( سن نیوز)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے نائب صدر حمزہ شہباز وزیراعلیٰ پنجاب منتخب ہوگئے۔ تحریک انصاف کے اراکین کی جانب سے بائیکاٹ کے بعد ہونے والی ووٹنگ میں حمزہ شہباز کو 197 ووٹ ملے جبکہ پرویز الہٰی کو کوئی ووٹ نہیں ملا۔ حمزہ شہباز کے وزیراعلیٰ پنجاب منتخب ہونے کا باقاعدہ اعلان ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری نے کیا۔ خیال رہے کہ یہ بتایا جارہا تھا کہ فیاض الحسن چوہان کی جانب سے ایک واحد ووٹ پرویز الہٰی کو دیا گیا۔اسمبلی میں ہنگامہ آرائی، پرویز الہٰی زخمی پنجاب اسمبلی میں اراکین اسمبلی کی ہنگامہ آرائی کے دوران پی ٹی آئی کے نامزد امیداوار پرویز الہٰی زخمی ہوگئے۔ دوسری جانب میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پرویز الہٰی نے کہا کہ ان پر موجودہ حکمرانوں نے قاتلانہ حملہ کروانے کی کوشش کی۔
حمزہ شہباز وزیراعلیٰ پنجاب منتخب ہوگئے
