تازہ ترین

اسلام آباد - چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی زیرصدارت عدالت عظمیٰ کا فل کورٹ اجلاس ختم ہوگیا۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ہائی کورٹ ججز کے لکھے گئے خط کے تناظر میں سپریم کورٹ کے فل کورٹ اجلاس کی صدارت چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کی، جو کہ ججز کمیٹی روممیں 2 گھنٹے تک جاری رہا۔ واضح رہے کہ چیف جسٹس سپریم کورٹ آف پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے آج فل کورٹ...

اسلام آباد - وزیر دفاع خواجہ آصف نے ملک میں ہونے والے دہشت گردی کے واقعات پر ردعمل میں کہا ہے کہ پاکستان میں دہشت گردی کا منبع افغانستان میں ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر بیان میں خواجہ آصف نے کہا کہ دہشت گردی کے واقعات میں اضافے کے پیش نظر سرحد کی صورت حال میں بنیادی تبدیلی کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں دہشت گردی کا منبع افغانستان میں ہے، ہماری کوششوں کے...

بیجنگ - چین نے شانگلہ میں ہونےو الے خود کش حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاک چین تعلقات میں دراڑ ڈالنے کی کوئی کوشش کامیاب نہیں ہوگی، چین نے پاکستان سے حملے کی جامع تحقیقات اور ذمے داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔ چینی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ 26 مارچ کو ، خیبرپختونخوا کے علاقے شانگلہ میں داسو ہائیڈروپاور پروجیکٹ پر کام...

آسٹریلیا نے پاکستان کیخلاف ون ڈے اور ٹی20 سیریز کے شیڈول کا اعلان کردیا۔ کرکٹ آسٹریلیا کی جانب سے جاری کردہ شیڈول کے مطابق دونوں ٹیمیں رواں سال نومبر میں تین ون ڈے اور تین ٹی20 میچز پر مشتمل سیریز کھیلیں گی۔ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ون ڈے سیریز کا آغاز میلبرن میں 4 نومبر سے ہوگا، دوسرا میچ ایڈیلیڈ 8 نومبر جبکہ تیسرا میچ پرتھ میں 10 نومبر کو شیڈول ہوگا۔ مزید پڑھیں: سیریز سے دستبرداری؛ افغان بورڈ...

کراچی - پاکستانی اداکارہ زارا نور عباس اور اسد صدیقی کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔ انسٹاگرام پر مسرت کی خبر کو شیئر کرتے ہوئے اداکارہ نے لکھا کہ وہ اور اسد اللہ کی حمد کے ساتھ اماں اور ابا بننے کا اعلان کرتے ہیں۔ انہوں نے مداحوں کو بتایا کہ نومولود بیٹی کا نام نورجہاں رکھا ہے جبکہ انہوں نے مداحوں سے دعاؤں کی درخواست بھی کی۔ 2021 میں زارا اور اسد کا ایک نومولود بیٹا انتقال کرگیا...

کراچی - پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں غیر معمولی تیزی کے سبب نئی تاریخ رقم ہو گئی اور بلند ترین سطح کا ریکارڈ ٹوٹ گیا۔ میڈیا کے مطابق بدھ کے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر بلند ہوئی۔ ساڑھے 3 ماہ کے بعد پی ایس ایکس میں بلند ترین سطح کا ریکارڈ ٹوٹ گیا۔ حصص بازار میں کے ایس ای 100 انڈیکس 641 پوائنٹس کے اضافے سے 66547 پوائنٹس کی ریکارڈ سطح پر بند ہوا جب...