تازہ ترین

مکہ المکرمہ - وزیراعظم شہباز شریف اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے درمیان مکہ المکرمہ میں ملاقات ہوئی جس میں دونوں رہنماؤں اسرائیل کے غزہ میں غیرقانونی اقدامات کو روکنے اور غزہ تک امداد کی بلاروک ٹوک فراہمی پر زور دیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کے دورے پر ہیں، کل مکہ المکرمہ کے الصفاء پیلس میں ان کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات ہوئی جس کا آج سرکاری اعلامیہ جاری...

اسلام آباد - ملٹری کورٹس سے سزا پانے والے 20 افراد کی تفصیلات منظرِ عام پر آ گئیں، ان افراد کو 7 اور 8 اپریل کو رہا کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق 20 افراد کو ملٹری کورٹس نے ایک سال کی سزا سنائی تھی، یہ وہ لوگ تھے جو کم درجے کی قانونی خلاف ورزی اور جرم میں مُلوث تھے، سپریم کورٹ کی ہدایت اور انسانی ہمدردی کی بنیاد پر چیف آف آرمی اسٹاف نے عید الفطر سے پہلے ان...

موزمبیق میں 130 سے زائد مسافروں کو لے جانے والی کشتی سمندر میں ڈوب گئی اور صرف 5 افراد کو ہی بچایا جا سکا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ہیضے کی وبا سے بچنے کی کوشش میں ترک سکونت کے لیے جانے والے بدقسمت مسافروں کی کشتی صوبہ لونگا سے موزمبیق کے ایک جزیرے پر جا رہی تھی۔ کشتی میں گنجائش سے زیادہ مسافر سوار تھے۔ کشتی مسافروں کا بوجھ برداشت نہ کرسکی اور تندو تیز سمندری ہواؤں اور...

لاہور - قومی کرکٹ ٹیم کے اسسٹنٹ کوچ کے لیے اظہر محمود ایک مضبوط امیدوار کے طور پر سامنے آئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق اظہر محمود اسسٹنٹ کوچ کے لیے مضبوط امیدوار ہیں، باقاعدہ اعلان رسمی کارروائی مکمل کرنے کے بعد 20 اپریل کے بعد ہی کیا جائے گا۔ سابق آل راؤنڈر وائٹ بال کرکٹ میں گیری کرسٹن اور ریڈ بال میں جیسن گلیسپی کی معاونت کریں گے۔ پی سی بی نے اسسٹنٹ کوچ کے لیے دو روز قبل ہی...

لاہور - پاکستانی گلوکارہ آئمہ بیگ نے عید الفطر کے موقع پر اپنا نیا گانا ریلیر کرنے کا اعلان کردیا۔ انسٹاگرام پر اپنی پوسٹ میں گلوکارہ نے مداحوں کو خوشخبری سنائی کہ ان کا نیا گانا ’لانگ ٹائم‘ 11 اپریل کو ریلیز کیا جائے گا۔ آئمہ بیگ نے لکھا کہ نیا گانا کافی عرصہ قبل تیار ہوگیا ہوگیا تھا لیکن اسے اب عید الفطر کے موقع پر پیش کیا جائے گا۔ انہوں نے لکھا کہ ان کے خیال میں ہر...

کراچی - پیر کو ڈالر کے انٹربینک ریٹ میں معمولی اضافہ ہوا جبکہ اوپن ریٹ میں کمی واقع ہوئی۔ حکومت کی جانب سے یورو بانڈز کی میچورٹی کے بعد ایک ارب ڈالر کی ادائیگیوں کا بندوبست پایہ تکمیل تک پہنچنے، بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے بورڈ سے اپریل کے وسط میں 1.1 ارب ڈالر کی قسط منظور ہونے کی خبروں اور انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن کی پی ٹی سی ایل کو ٹیلی نار کی خریداری کے لیے 40 کروڑ ڈالر کے...