تازہ ترین

اسلام آباد - امریکی صدر جوبائیڈن نے وزیراعظم شہباز شریف کو خط لکھ دیا جس میں انہوں ںے کہا ہے کہ دنیا اور خطے کو درپیش وقت کے اہم ترین چیلنجز کا سامنا کرنے میں امریکا پاکستان کے ساتھ کھڑا رہے گا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق امریکی صدر جوبائیڈن نے وزیراعظم شہباز شریف کو خط لکھا ہے وزیراعظم شہباز شریف کے منصب سنبھالنے کے بعد امریکی صدر کا ان کے لیے یہ پہلا خط ہے۔ خط میں امریکی صدر نے...

اسلام آ باد - نو منتخب وفاقی حکومت نے چیئرمین نادرا کی تعیناتی سے متعلق بڑا فیصلہ کرلیا اور وفاقی کابینہ نے لیفٹیننٹ جنرل محمد منیر افسر کو 3 سال کے لیے چیئرمین نادرا تعینات کرنے کی منظوری دے دی۔ وفاقی کابینہ نے سرکولیشن کے ذریعے وزارت داخلہ کی سمری منظور کرلی۔ وفاقی حکومت نے نادرا رولز 2020 میں رول 7 اے شامل کرنے کی منظوری دی ہے، جس کے تحت کسی بھی حاضر سروس افسر کو قومی مفاد میں...

بیجنگ - چین نے خیبرپختونخوا میں چائنیز انجیئنروں پر ہوئے خود کش حملے کے بعد پاکستان سے ٹھوس اقدامات اور سیکیورٹی بڑھانے سمیت سیکیورٹی رسک کو مکمل ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ ترجمان چینی وزارت خارجہ لی جیان نے ہفتہ وار پریس بریفنگ میں بتایا کہ 28 مارچ کو چینی انٹر ایجنسی ورکنگ گروپ پاکستان بھیجا جس نے فوری طور پر پاکستان میں سفارتخانے اور متعلقہ کمپنی کے ساتھ ایمرجنسی ریسپانس پر کام شروع کردیا۔ انہوں نے بتایا کہ...

ایبٹ آباد کی کاکول ملٹری اکیڈمی میں ٹریننگ کے دوران قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر اعظم خان 2 کلومیٹر دوڑنے میں شدید مشکلات کا شکار ہوگئے۔ ٹریننگ کے دوسرے روز پاکستانی کرکٹرز کی فٹنس کا جائزہ لینے کی دوڑ لگوائی گئی، اس ٹیسٹ کے دوران عرفان اللہ خان نیازی نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دو کلومیٹر کی دوڑ 6 منٹ اور 47 سیکنڈز میں مکمل کی اور سرفہرست رہے جبکہ اعظم خان محض ڈیڑھ کلومیٹر ہی دوڑ...

کراچی - پاکستانی اداکارہ زارا نور عباس اور اسد صدیقی کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔ انسٹاگرام پر مسرت کی خبر کو شیئر کرتے ہوئے اداکارہ نے لکھا کہ وہ اور اسد اللہ کی حمد کے ساتھ اماں اور ابا بننے کا اعلان کرتے ہیں۔ انہوں نے مداحوں کو بتایا کہ نومولود بیٹی کا نام نورجہاں رکھا ہے جبکہ انہوں نے مداحوں سے دعاؤں کی درخواست بھی کی۔ 2021 میں زارا اور اسد کا ایک نومولود بیٹا انتقال کرگیا...

کراچی - وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان کو کم از کم 3سال کا نیا آئی ایم ایف پروگرام درکار ہے۔ کراچی میں اسٹاک ایکس چینج میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا کہ پاکستانی وفد آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک سے مذاکرات کے لیے 14 اور 15 اپریل کو واشنگٹن جائے گا جس میں نئے پروگرام کے خدوخال پر بات کریں گے جبکہ تفصیلی مذاکرات پاکستان آکر ہوں گے۔ انہوں نے...